پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

’’ووٹ پی ٹی آئی کو پڑے جیتی ن لیگ‘‘۔۔۔اس وقت کے آرمی چیف کس کے اشارے پر ن لیگ کو برسراقتدار لائے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 10  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 2013 کا الیکشن آر اوز کا نہیں تھا بلکہ جنرل کیانی نے عالمی طاقتوں کے کہنے پر نواز شریف کو دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم منتخب کرایا،سینئر صحافی اسد کھرل کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد کھرل نے دعویٰ کیا کہ 2013 کا الیکشن آر اوز (ریٹرننگ آفیسرز) کا نہیں تھا

بلکہ پچھلے الیکشن میں جنرل کیانی نے عالمی طاقتوں کے اشارے پر نوا شریف کو جتوایا۔ سعودی عرب اور جان کیری سمیت کچھ عالمی طاقتیں میاں محمد نواز شریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی تھیں جس کےلئے الیکشن کا نتیجہ دو گھنٹے لیٹ کیا گیا۔انہوں نے ایک کال جو خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کو کی تھی کا بھی حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے گالی دے کر کہا تھا کہ’’ انہوں نے تو ہمارا بیڑا غرق کردیا‘‘ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ’’پریشان مت ہوں کام ٹھیک ہو جائے گا‘‘۔ اس کے بعد شام ساڑھے سات بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک آر اوز کو یرغمال بنالیا گیا ۔ اس وقت تک تحریک انصاف اپنی حریف جماعت ن لیگ سے دو گنا ووٹ لے چکی تھی لیکن رات کو ساڑھے 9 بجے کے بعد نتیجہ تبدیل ہونا شروع ہو گیا اور رات کو 11 بجے میاں نواز شریف نے جنرل کیانی کی یقین دہانی کے بعد ٹی وی پر تقریر کی۔اسد کھرل نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج پر بطور ادارہ الزام نہیں لگا رہے بلکہ ان کا الزام جنرل کیانی اور ان کے

کچھ ساتھیوں پر ہے کیونکہ انہوں نے عالمی طاقتوں کے کہنے پر الیکشن میں پنکچر لگائے۔ سینئر صحافی نے اپنے دعوئوں کے حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی سے متعلق کہا کہ وہ میرے ساتھ عدالت میں چلے جائیں جہاں میں اپنے یہ الزامات ثابت کروں گا۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…