بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کے چھاپے ،کے ایف سی کوجرمانہ کیوں کیاگیا؟وجہ جا ن کرآپ کواپنی صحت کی فکرلگ جائے گی

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ناقص اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کاورائی کرتے ہوئے کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں واقع مرحبا لیبارٹریز کو شہد نیلے کیمیکل والے ڈرمز میں سٹور کرنے ، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور اشیاء پر نامناسب لیبلنگ پر 10ہزار روپے جرمانہ اور 14دن کے اندر بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔

ٹرپل ایم فوڈزکو گندی اور چکنی دیواروں، کھانے پینے کی اشیاء کو براہ راست زمین پر رکھنے ، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،ٹوٹے پھوٹے فرش اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ جیل روڈ پر کے ایف سی(KFC)کو فریزرز میں پانی جمع ہونے، ٹوٹے فریزرز، زخمی ملازمین اور خراب فلٹرز کی وجہ سے 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید جیل روڈ پر میکڈونلڈز کو بہتری کے احکامات جاری کیے۔فتح شیر روڈ پر اکبر سموسہ پٹی یونٹ کو 10ہزار روپے ، فتح شیر روڈ پر مقبول بیکری کو انتہائی گندی مکسنگ مشینوں اور بیکری آئٹمز پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ موجود نہ ہونے پر 15ہزار روپے اور کوٹلی پیر عبدالرحمن میں راجہ بیکری کو 8ہزار روپے جرمانہ اور درستگی کے لیے آخری وارننگ جاری کی۔شاہدرہ میں مرتضیٰ علی سالٹ فیکٹری میں کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ ہونے، موقع پرکیے گئے آئیوڈین ٹیسٹ مثبت ، نمک کی سٹوریج کے لیے کیمیکل والے بیگز کے استعمال پر پروڈکشن تادم اصلاح روک دی۔ فتح شیر روڈ پر واقع بسم اللہ ہوٹل،باؤ پان شاپ،لجپال ملک شاپ،عمر جنرل سٹور، عمیر جنرل سٹور،ماما نان شاپ اور ماما ہوٹل، اظہر جنرل سٹوراور ماشاء اللہ جنرل سٹور ، محمدی ملک شاپ ، لبھا کریانہ سٹور ، ماشاء اللہ پان شاپ،شہزاد کریانہ سٹور، فیض حسینی پان شاپ اور مدینہ مرغ چنے،

ملتان روڈ پر لیکٹو فوڈزپرائیوٹ لیمیٹڈ(پروڈکشن یونٹ)،جوہر ٹاؤن میں واقع فریش ملک شاپ ،نوشاہی ویر پان شاپ ،میاں جی جنرل سٹور،بھٹی پان شاپ اورراجپوت سویٹس ،سوتر مل شاپ پر واقع الکرم ملک شاپ ،ملتانی ہوٹل ،میاں جنرل سٹوراور سٹوڈنٹ بریانی، لاہور میڈیکل ڈینٹل کالج کینٹین، فروٹ ویلی فریش جوس اینڈ شیکس اورقادری مرغ چنے اینڈ نان شاپ ، ٹاؤن شپ میں واقع عابد کوزی حلیم ، بسم اللہ سٹنڈرڈ نان شاپ کو 2017ء کا لائسنس بنوانے اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…