اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا میلہ سج گیا

datetime 9  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)رنگ ونور کے سیلاب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے دوسرے ایڈیشن کا میلہ سج گیا۔ افتتاحی تقریب میں عمدہ پرفارمنس اور دلفریب گانوں کے ذریعے ملک کے چاروں صوبوں اور وفاق کی ثقافت کی منظر کشی کی گئی جبکہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ غیرملکی فنکار نے بھی خوب رنگ جما یا ، تقریب کے آغاز میں لیزر شو اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا

۔پی سی بی چیئر مین شہریار خان اور پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے، لاہور میں فائنل کرانے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا،پی ایس ایل ٹو میں سازگار وکٹیں بنائی ہیں جس سے میچوں میں چھکے چوکے لگیں گے،پی ایس ایل فائنل کے بعد غیر ملکی ٹیموں کو بھی پاکستان میں بلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2017 کے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی انٹر نیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوئی ، تقریب کے آغاز میں لیزر شو اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے نبھائی ،تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ذریعے کیا گیا جس نے اسٹیڈیم اور ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھنے شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔قومی ترانے کے بعد سنوستا فلائنگ ڈرمرز نے فضا میں ڈھول بجانے کا عمدہ کرتب دکھا کر اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا جس پر شائقین نے انہیں دل کھول کر داد دی ،اس کے بعد عمدہ پرفارمنس اور دلفریب گانوں کے ذریعے ملک کے چاروں صوبوں اور وفاق کی ثقافت کی منظر کشی کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے ایڈیشن کی طرح توقع ہے کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن بھی کامیاب ہوگا اورایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا جس سے دنیا میں تاثر جائے گا کہ پاکستان محفوظ اورپرامن ملک ہے۔ چیئر مین پی سی بی کے خطاب کے بعد ٹیموں کی میدان میں آمد کا سسلہ شروع ہوا جہاں سب سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ، پھر کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی میدان میں آمد ہوئی۔

اس کے بعد نجم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ایس ایل گزشتہ پی ایس ایل سے مختلف یوں ہے کہ اس میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بڑے اسٹارز شریک ہیں اور اس مرتبہ بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹیں بنائی ہیں جس سے میچوں میں چھکے چوکے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال ایونٹ کی خاص بات فائنل کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے اور ہم اس کے بعد غیر ملکی ٹیموں کو بھی پاکستان میں بلائیں گے۔ تقریب سے جمیکن گلوکار شیگی، پاکستانی فنکار و گلوکارعلی ظفر ،شہزاد رائے نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے جن کے گانوں پر سٹیڈیم میں موجود تماشائی جھوم اٹھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…