دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ میں پشاورزلمی کی طرف سے کھیلنے والے برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے لاہورمیں فائنل ہونے کی صورت میں کھیلنے سے انکارکردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق این مورگن جوکہ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بھی پشاورزلمی کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔
این مورگن کے علاوہ پشاورزلمی میں شامل دیگرتمام غیرملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کویقین دہانی کرادی ہے کہ وہ پاکستان سپرلیگ کافائنل لاہورمیں کھیلنے کےلئے تیارہیں ۔پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے ایک پیغا م میں کہاہے کہ برطانوی ٹیم کے کپتان این مورگن کے علاوہ ہماری ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں لاہورمیں کھیلنے کےلئے تیارہیں دوسر ی طرف پاکستان کرکٹ بورڈنے کہاہے کہ اگرلاہورمیں ہونے والے فائنل جوغیرملکی کھلاڑی نہیں کھیلیں گے توٹیموں کومتبادل کھلاڑی فراہم کئے جائیں گے ۔