اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے طلباکوایک بارپھربڑی خوشخبری سنادی ،نئے سال میں کیاہونے جارہاہے ؟اہم خبرآگئی

datetime 9  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ہونہار طلبا و طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، موجودہ دور کے تقاضوں کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں محکمہ سکول ایجوکیشن میں انقلابی اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں فروغ تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔

رانامشہود احمدخان نے کہاکہ 2017میں مزید 50ہزارلیپ ٹاپ دیئے جائیں گے تاکہ ایسے ہونہارطلبہ جولیپ ٹاپ خریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ بھی جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بچوں کو یکساں وسائل کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔پاکستان کی نئی نسل انتہائی با صلاحیت اور ذہین ہے اور یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔اجلاس میں ایم این اے مسلم لیگ (ن) شزا فاطمہ خواجہ،ایم پی ایز لبنیٰ فیصل ،حنا پرویز بٹ اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔صوبائی وزیرنے شرکاء کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان تعلیم یافتہ ٹیچرز کی بھرتی سے تعلیمی معیار میں مثبت تبدیلی آرہی ہے اور اب پرائیویٹ سکولوں سے طلبہ سرکاری سکولوں کی طرف آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جنوبی اضلاع کے تعلیمی اداروں میں طالبات کا ماہانہ وظیفہ ایک ہز ار روپے کر دیا ہے جو کہ پنجاب حکومت کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے بتایا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت اس سلسلے میں انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ہر سال ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،اساتذہ کا تربیتی پروگرام، سکولوں و کالجوں کی تعداد میں اضافہ ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوں کا قیام ،نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ اور طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،غیر ملکی مطالعاتی دورے اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو ’’ گارڈ آف آنر‘‘ پنجا ب حکومت کی جانب سے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…