جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

پی ایس ایل کا یہ خصوصی بیٹ کسے دیا جائے گا؟ اس کی خصوصیات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 9  فروری‬‮  2017 |

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکار علی ظفر نے ایونٹ کا آفیشل نغمہ ’کھیل جمے گا‘ گاکر ماحول خوشگوار کردیا۔پریس کانفرنس میں علی ظفر کے علاوہ شہزاد رائے، فہد مصطفیٰ اور جمکیا کے معروف سنگر ’شیگی‘ بھی موجود تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’پاکستانی کہیں بھی ہوں پاکستان سپر لیگ ان کیلئے خوشی کاموقع ہے‘۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر رمیز راجہ نے کہا کہ ’امید ہے پی ایس ایل 2 اور بھی شاندار ہوگا، اس بار پی ایس ایل میں نئی چیزیں متعارف کرارہے ہیں‘۔رمیز راجہ نے بتایا کہ ’ہرمیچ کے بہترین بولر کو جامنی کیپ دی جائے گی جبکہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کو گرین کیپ دیں گے‘۔گلوکار علی ظفر نے کہا کہ ’کرکٹ مجھے ہمیشہ سے ہی پسند ہے، خوشی ہے کہ کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں پرفارم کرنے کا موقع ملا‘۔اس موقع پر علی ظفر نے پی ایس ایل 2 کا آفیشل نغمہ بھی سنایا۔جمیکن اسٹار شیگی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ُپریس کانفرنس کے بعد اسٹارز نے خصوصی ‘کرکٹ ٹینمنٹ بیٹ پر اپنے آٹوگراف دیے جسے شائقین پی ایس ایل کی ویب سائٹ سے خرید سکیں گے جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ایدھی فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 9 فروری کو ہوگا جبکہ اس سے قبل شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں علی ظفر، شہزاد رائے اور جمیکن اسٹار شیگی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں لیزر شو اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب کی میزبانی فہد مصطفیٰ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…