پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کوکس ملک نے بچایا؟ تہلکہ خیز انکشافات نے کراچی کے سیاسی افق پر ہلچل مچا دی

datetime 9  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اب گرجنے برسنے کی ضرورت نہیں،الطاف حسین سیاستدان نہیں مافیا تھا، اردو بولنے والوں کے ساتھ ظلم کیا،،عمران دن رات وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں،آئی جی سندھ ریـٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنا چاہتے ہیں،رائو انوارسے کچھ بعید نہیں کہ وہ سلیم شہزاد کو الطاف حسین کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا لیں۔الطاف حسین قاتل، کراچی کو تباہ کر دیا، چٹکی بجا کر شہر بند اور تالی بجا کر کھولا کرتا تھا،

کراچی سے کاروبار اور پیسے کی منتقلی کا ذمہ دار الطاف حسین ہے، سینیٹرشاہی سید ،سینیٹر میاں محمد عتیق ،فردوس شمیم نقوی کا نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں ابھی تک دہشتگردوں کے معاون اور ماسٹر مائنڈ نہیں پکڑے جا سکے، کراچی میں مستقل امن کیلئے ان کا پکڑا جانا بہت ضروری ہے۔ الطاف حسین سیاستدان نہیں بلکہ ایک مافیا تھے انہوں نے اردوبولنے والوں کے ساتھ ظلم کیا، پاکستان میں اردو بولنے والے سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور مہذب سمجھے جاتے تھے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے اداروں میں سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں، اداروں میں سرکاری ملازم نہیں بلکہ تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں محمد عتیق نے کہا کہ عمران خان آج بھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو 2013میں کر رہے تھے،انہیں پہلے تو ووٹ پڑ گئے تھے مگر اب نہیں ملیں گے، پی ٹی آئی خواہشات پر سیاست کرتی ہے اگر ایسا ہوتا تو آج عمران خان وزیراعظم ہوتے۔عمران خان دن رات وزیراعظم بننےکے خواب دیکھتے ہیں۔ آئی جی سندھ رائو انوار کی طرح اداکاری کررہے ہیں ممکن ہے مستقبل میں سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہوں، الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ بارے

ایم کیو ایم لندن جواب دے سکتی ہے ، منی لانڈرنگ کی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وقت بتائے گا کہ کیا حقیقت ہے ، کیس زوروشور سے شروع ہوا اور اس کا انجام سب کے سامنے ہے، سلیم شہزاد کے ’’را‘‘سے تعلقات کے اعتراف سے متعلق انہوں نے کہا کہ رائو انوار سے کچھ بعید نہیں کہ وہ سلیم شہزاد کو الطاف حسین کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا لیں

وہ ہتھکڑی پہنے ملزمان کیساتھ پولیس مقابلہ کر سکتے ہیں تو سلیم شہزاد سے یہ منوانا ان کیلئے کچھ مشکل نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وہ الطاف حسین کو قاتل سمجھتے ہیں انہوں نے ملک اور شہر کو تباہ کیا، کراچی کو چٹکی بجا کے بند اور تالی بجا کر کھولا کرتے تھے ، ایک سال کے دوران الطاف حسین نے شہر میں 127دن

ہڑتال کروائی۔خراب حالات کی وجہ سے کراچی سے کاروبار اور پیسے کی منتقلی کے ذمہ دار الطاف حسین ہیں، منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کو بچانے والا ملک انڈیا ہے جس کے برطانیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر اختیارات کا رونا رو رہے ہیں ، جن اداروں کے اختیارات ان کے پاس ہیں وہاں کونسا کام ہو رہا ہے؟

وسیم اختر صرف اخبارات میں نظر آتے ہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر شہر کو اسٹیٹس کو سے باہر نکالے گی اورشہر کی صورتحال بدل دیں گے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…