بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

نارروال میں 13سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماپنجاب حکومت پربرس پڑے

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے نارروال میں 13سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اورہلاکت کی پرزورمذمت کی ہے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماعلیم خان نے کہاہے کہ یہ بھیانک واقعہ حکومت پنجاب کی گڈگورننس کے منہ پرایک طمانچہ ہے ۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 13سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری انتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جنگل راج چل رہا ہےاورشریف برادران روز جھوٹی تقریروں سے اپنی بیڈ گورننس چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔علیم خان نے کہاکہ حکومت روز قرضے پر قرضہ لے رہی ہے جن کا حجم 74ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے قرضے لینے کی خاطرموٹروے تک کوبھی گروی رکھوادیاہے جس موٹروے کے وہ کل تک گن گاتے تھے ۔علیم خا ن نے مزیدکہاکہ ملک کے 3بڑے ائیرپورٹس کی نجکاری کرنا حکومت کی معاشی بدحالی کامنہ بولتاثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی پاکستان کواندھیروں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…