مٹیاری(آن لائن) پی پی قومی اسمبلی رکن مخدوم سعیدالزماں عاطف نے کہا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم ممالک پر عائد پابندی کے بعد دیگر مسلم ممالک کو آنکھیں کھولنی چاہیئے اور آپس میں یکجہتی کریں جس پر عمران خان کے موقف کی حمایت کرتا ہوں ۔ ہالا مخدوم ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کے حافظ سعید پر عائد حکومتی پابندی غیر ضروری ہے انہوں نے کہا کے پی پی حکومت کو مٹیاری ضلع سمیت سندھ کے عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دینا چاہیئے
انہوں نے مزید کہا کے ضلع کے اندر پینے کی بہتری کے لیئے اعلان شدہ آر او پلانٹ بھی لگانے کے علاوہ اسپتالوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے کہا کے آئی جی سندھ کے بیان میں کئی باتیں ٹھیک بھی ہیں جس میں حقیقت موجود ہے مزید کہا کے ملک کے اندر مسائل کا حل صحیح وقت پر اور جلد عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے جس کے لیئے قومی اسمبلی مں بھی آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کے پی پی پانامہ کیس سمیت دیگر مسائل پر پرامن احتجاج کررہی ہے لیکن عمران خان کی طرح سڑکوں پر نہیں آئے ہیں انہوں نے کہا کے حکومت کو فوری بے روزگاروں کو ملازمت فراہم کرے اور امن امان کے مسائل کو حل کرے اور کرپشن سے عوام کو نجات دلائے انہوں نے کہا کے میں نے مٹیاری ضلع کے ترقیاتی کاموں کے لیئے خصوصی پیکج دینے کے لیئے وزیر اعلا سندھ سید مراد علی شاہ سے بات کی تھی جنہوں نے وعدہ کیا لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا ہے مزید کہا کے اگر ہمارے اتحادی محمد علی شاہ جاموٹ بھی وزیر اعلا سندھ سے ملاقات کرکے مٹیاری ضلع کی ترقی کی بات کی ہے اور انہیں وزیر اعلا نے یقین دہانی کی ہے تو یہ خوش آئند عمل ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا انہوں نے کہا کے ہمیں عہدوں کی ضرورت نہیں ہے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے خواہشمند ہیں انہوں نے پیر پگارا اور ہم سماجی طور ہمیشہ ساتھ رہیں جبکہ سیاسی طور کچھ پتا نہیں ہے اس موقع پر سروری جماعت کے صوبائی رہنما محمد بچل مغل،وسیم، محمد علی شاہ موجود تھے۔