بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

سانحہ ماڈل ٹائون کی تہہ تک پہنچنے کیلئے رانا ثناء اللہ پر جرح ضروری ،سرکاری میٹنگوں کا ریکارڈ کہاں سے لائیں؟،طاہرالقادری

datetime 8  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن ) پاکستان عوامی تحریک قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ٹورنٹو سے بذریعہ ویڈیو لنک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے ۔آئی جی ،ڈی آئی جی کو بلا لیا جائے گا اس کی بھی توقع نہ تھی، آئی جی کو اس دلیل پر طلب کیا گیا کہ وہ 17جون کے دن 9:55 پر اپنے دفتر میں موجود تھے۔اسی طرح کے بیانات وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کے بھی ریکارڈ پر ہیں۔

طاہرالقادری نے کہاکہ سازش کی تہہ تک پہنچنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کو طلب کیاجانا چاہیے، مزیدبڑے خود بخود پکڑے جائیں گے ۔آئی جی ،ڈی آئی جی کو اے ٹی سی نے بطور ملزم طلب کیا اب انکا اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔ مشتاق سکھیرا کو بلوچستان سے پنجاب بلوایا گیا آخر کسی اتھارٹی نے تو اسے بلایا وہ خود تو نہیں آیا،میرے طیارے کا رخ موڑا گیا کیا وہ بھی آئی جی پنجاب نے موڑا تھا ؟ ڈاکٹر توقیر شاہ کو آئی جی پنجاب نے تو جنیوا میں سفیر بنا کر نہیں بھیجا ؟ کیا یہ سارے واقعات آل شریف کے سانحہ ماڈل ٹائون سے تعلق کو ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں؟۔رانا ثناء اللہ نے جوڈیشل کمیشن اور جے آئی ٹی کے سامنے بیان حلفی میں کہا کہ 16 جون 2014 ء کو بیریئر ہٹانے کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی میٹنگ کی صدارت میں نے کی جس میں کمشنر لاہور راشد لنگڑیال، ہوم سیکرٹری اعظم سلیمان اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ شامل تھے۔ ملزم خود سانحہ سے اپنے تعلق کا اعتراف کررہے ہیں اور کونسے ثبوت چاہئیں؟اگر اے ٹی سی عدالت 16جون کی میٹنگ کے منٹس منگوا لیتی تو سب معاملہ سامنے آ جاتا ،سرکاری میٹنگوں کا ریکارڈ ہم کہاں سے لائیں،کیا یہ ثبوت ناکافی ہیں کہ 14 لاشیں پوری دنیا نے دیکھیں اور پوری دنیا نے میڈیا کے کیمروں کے ذریعے پولیس کو سیدھی وحشیانہ فائرنگ کرتے دیکھا؟۔

ہنگامی پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سید الطاف حسین شاہ ،مستغیث جواد حامد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، ساجد محمودبھٹی ،اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ،سردار غضنفر ایڈووکیٹ،شکیل ممکا ایڈووکیٹ ، ، پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی ،راجہ زاہد،راجہ ندیم و دیگر رہنما موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی ،ڈی آئی جی سمیت 126 ملزم طلب کئے گئے جن میں 7ایس پی،ڈی سی او لاہور بھی شامل ہے کیا یہ لشکر اپنے آپ ماڈل ٹائون پہنچ گیا تھا؟انہوں نے کہا کہ عدالت معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتی تھی تو جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منگوا لیتی ،ہم نے درخواست کی جو مسترد کر دی گئی ۔عدالت کے حکم پر سرکاری فائلوں میں پڑے لاتعداد ثبوت عدالتی ریکارڈ پر آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے دامن صاف ہیں تو جسٹس باقر نجفی کی رپوٹ سامنے لائیں۔ راناثناء اللہ پر جرح نہیں ہو گی تو سانحہ کے ماسٹر مائنڈز کا پتہ نہیں چلے گا ۔سانحہ کے سرغنے اور گرو بے نقاب کر کے رہیں گے ۔بکریاں نہیں چرواہے پکڑے جائیں ۔سانحہ ماڈل ٹائون قانونی ،اخلاقی،انسانی جنگ ہے آخری سانس تک لڑیں گے ۔ ہمارا اصل ہدف سرغنوں کو کٹہرے میں لانا اور انصاف بشکل قصاص حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کا وزیر اعظم بننا اس قوم کے ساتھ سب سے بڑا حادثہ ہے۔وزیر اعظم کی پاکستان سے وفاداری کم اور پڑوسی ملک سے کاروبارری مفادات زیادہ ہیں ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہاڑی میں پولیس نے 7فروری کوہمارے ایم ایس ایم کے پر امن کارکنوں پر تشدد کیا ،متعدد کارکن زخمی ہوئے الٹا مقدمہ بھی انہی کے خلاف درج کیا گیا ،جیسے سانحہ ماڈل ٹائون میں ہوا ،پولیس والے ان قاتل حکمرانوں کے باڈی گارڈ بننے کی بجائے عوام کے خادم بنیں یہ حکمران صرف استعمال کرتے اور پھینکتے ہیں اور پھر پولیس والوں کیلئے نہیں اپنے لئے معافیاں مانگتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف شریف برادران ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…