جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایل ،نوجوان کھلاڑی کے 48 گیندوں پر 85 رنز ،پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وارم اپ میچکا حیرت انگیز نتیجہ برآمد

datetime 8  فروری‬‮  2017 |

دبئی(آئی این پی) پاکستان سپرلیگ کےآغاز سے قبل پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 22 رنز سے ہرا دیا۔پی ایس ایل کی ٹیموں کی ایونٹ سے قبل بھرپور تیاریاں جاری ہیں اسی سلسلے میں گزشتہ روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا۔پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 169 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ملان نے 50، محمد حفیظ نے 46 اور حارث سہیل نے 39 رنز بنائے رنزبنائے۔جواب میں کوئٹہ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 147 رنزبناسکی، سعد نسیم کے 48 گیندوں پر 85 رنز بھی کوئٹہ کو فتح دلانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئے۔پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ نو فروری کو افتتاحی تقریب کے بعد پشاور زلمی اور دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…