اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کیمطابق قومی اسمبلی ارکان کی جانب سے جمع گوشواروں میں بڑے بڑے سیاستدانوں کے گواشرے بھی مبہم نکل آئے گوشواروں میں سے جب 85 گوشواروں کی چھان بین کی گئی تو سبھی میں اثاثوں کی تفصیلات مبہم پائی گئیں۔
ارکان کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں کہ اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم کریں۔نجی ٹی وی کے مطابق جن ایم این ایز کے گوشوارے مبہم پائے گئے ان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، شیخ رشید، ا?فتاب شیر پاؤ، امیر حیدر ہوتی اور وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب شامل ہیں۔