کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی شادی کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچا ساری توجہ پانامہ کیس پر ہے ۔بدھ کے روز صحافی کے شادی کے سوال پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی تکشادی کے بارے میں سوچا ہی نہیں کیونکہ پانامہ سے جان ہی نہیں چھوٹ رہی اس وقت میری ساری توجہ پانامہ کیس پر مرکوز ہے،پاناما کا معاملہ حل ہوگیا تو میری شادیکا بھی مسئلہ حل ہو جائیگا ۔جبکہ قبل ازیں عمران خان نے کراچی میں نوجوانوں کو نصیحتیںکیں، نئی نسل کو آگے بڑھنے کے گُر بتائے۔
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کپتان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے معاشرے کو تبدیل کیا، دنیا انہیں ہی یاد رکھتی ہے، سیاست ان کا مشن ہے مگر ان کی جدوجہد نمل یونیورسٹی کیلئے ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے انگریزی میں خطاب سے انکار بھی کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایکسپو سینٹر کراچی میں خطاب کیا، کپتان نے کراچی میں نوجوانوں کو نصیحتیں دیں ساتھ ہی آگے بڑھنے کے گُر بھی بتادیئے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جنہوں نے معاشرے کو بدلا دنیا انہیں یاد رکھتی ہے، جو ہار نہیں مانتا اسے ہی فتح ملتی ہے، سیاست میرا مشن، جدوجہد نمل یونیورسٹی کیلئے ہے۔عمران نے مزید کہا کہ امیر اور غریب کیلئے علیحدہ نظام تعلیم بڑا مسئلہ ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ نے خطاب سے پہلے ہی انگریزی میں بات کرنے سے معذرت بھی کرلی۔