منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

کس پھل کے پتے کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچاتے ہیں ؟جانئے اس خبر میں

datetime 8  فروری‬‮  2017 |

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے پپیتے کے فوائد تو سن رکھے ہوں گے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اس کے پتے بھی خصوصی فوائد کے حامل ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے آپ کے جگر کے زہریلے مادے نکلتے ہیں، جگر کی چربی کم ہوتی ہے اور ساتھ ہی آپ جگر کے کینسر سے بچ جاتے ہیں۔
متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پپیتے کے پتوں میں phytonutrientکمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے جسم کو انٹی آکسیڈینٹس ملنے کے ساتھ مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔اس میں پایا جانے والا انزئم ’پاپائن‘نظام انہضام کو مضبوط کرنے کے ساتھ گیس اور تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔
لیموں کے ذریعے صرف 2 ہفتے میں 10 کلو سے زائد وزن کم کرنے کا آسان ترین نسخہ
پپیتے کے پتے کے جوس کے فوائد
اگرآپ پپیتے کے پتے کاجوس باقاعدگی سے پئیں گے تو آپ کو ذیل فوائد ملیں گے:
خون کے پلیٹ لیٹس میں اضافہ
ہمارے خون میں سرخ اورسفید خلیوں کے درمیان توازنازحد ضروری ہے اور اگر ان میں عدم توازن پیدا ہونے لگے تو انسان تیز بخار کے ساتھ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوجاتا ہے۔اگرآپ پپیتے کے پتوںکا جوس باقاعدگی سے پئیں گے تو آپ کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار میں اضافہ ہوگا جو کہ صحت مند جسم کے لئے ازحد ضروری ہیں۔
جگر کی مضبوطی
پپیتے کے پتوں میں یہ قدرتی طاقت موجود ہے کہ ان کی وجہ سے جگر صاف ہوتا ہے اور صحت مند جگر ایک صحت مند انسان کی ضمانت ہے۔ یرقان اور جگر کے کینسر سے بچنے کے لئے پپیتے کے پتوں کا رس استعمال کریں۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
نظام انہضام کے لئے
ان میںپاپائن، چائمو پاپائن، پروٹیز اور ایمالیز موجود ہوتا ہے اور جب یہ ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی وجہ سے پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس صحیح طریقے سے جسم میں شامل ہوپاتے ہیںجس سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔اس کے جوس کی وجہ سے معدے کی سوزش کم ہوتی ہے اور ساتھ ہی خوراک کے ہاضمے میں مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے سینے کی جلن، ڈکار اور گیس سے نجات ملتی ہے۔
خون میں شوگر کالیول
ان پتوں کے جوس سے ہمارے خون میں شوگر کالیول کم رہتا ہے اور ہم ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے شوگر اور دیگر بیماریاں دور ہوتی ہیں اور ہم جگر کی چربی، گردوں کی بیماری اور اس طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…