کراچی(این این آئی)پاکستان میں ذہنی امراض کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ مسلسل پریشانی اور ڈیپریشن ہے یہ بات ایک بین الاقوامی سٹڈی میں بتائی گئی ہے۔مشرقی وسطی شمالی افراد پاکستان اور افغانستاں میں2013 میں ذہنی امراض سے متاثرہ افراد کی تعداد 44.6فیصد تھی،
ان علاقوں میں ذہنی امراض دوسری بڑی بیماریوں میں شامل ہیں اور مردوں میں یہ بیماری 25 سے 49سال کی عمر سے ہی لاحق ہو جاتی ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔اس سٹڈی کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے مریض 4فیصد ہیں، مگر عورتوں میں یہ شرح بہت زیادہ ہے۔ ذہنی امراض سے نہ صرف اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔بلکہ ان امراض میں مبتلا افراد کی جوانی میں ہی صحت خراب ہو جاتی ہے ماہرین کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے ڈیپریشن اور ذہنی پریشانیوں میں اضافہ کی وجہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات ہیں۔