منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

داعش نے مبینہ ‘اسرائیلی جاسوس کے قتل’ کی وڈیو جاری کر دی

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شدت پسند گروپ داعش کی طرف سے انٹرنیٹ پر ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک لڑکے کو ایک اسرائیلی عرب نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔مقتول کی شناخت محمد سعید اسماعیل مسلم کے نام سے ہوئی ہے اور داعش نے اس پر جہادی کے روپ میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔وڈیو میں دکھایا گیا 19 سالہ مسلم نارنجی رنگ کا لباس پہنے ایک کمرے میں بیٹھے ہیں اور یہ بتا رہے ہیں کہ کیسے اسے اسرائیلی انٹیلی جنس موساد نے بھرتی کیا اور تربیت فراہم کی۔ ان کے بقول ان کے والد اور بڑے بھائی نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس کے بعد وڈیو میں نوجوان کو ایک کھیت میں لے جایا گیا اور انھیں ایک بچہ سر گولی میں مار کر ہلاک کر دیتا ہے۔تاحال اس وڈیو کے درست ہونے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی “کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں اس وڈیو کے بارے میں علم ہے لیکن وہ اس کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ایک اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار کے مطابق محمد سعید اسماعیل مسلم گزشتہ سال اکتوبر میں داعش کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے شام گیا تھا۔مسلم کے والد نے تردید کی ہے کہ ان کا بیٹا جاسوس تھا۔ ان کے بقول ان کا بیٹا سیاحت کے لیے ترکی گیا تھا اور ایک ماہ قبل لاپتا ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…