ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کومختلف قوانین کی خلاف ورزی اورجرائم کے ارتکاب پرسزا کے طورپربے دخل گیاگیاہے ۔سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں 39 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب سےبے دخل کیاگیاہے ۔
سعودی میڈیا کے مطابقپاکستانیوں کی اس قدرزیادہ بے دخلی کے بعد سعودی شوریٰ کونسل کے نگہبان عبداللہ السعدون نے احکامات جاری کئے ہیں کہ پاکستانی شہریوں کوویزے جاری کرنے سے قبل ان کے کوائف مکمل طورپرچیک کئےجائیں آیاکہ سعودی عرب آنے سے قبل ویزہ حاصل کرنے والے افراد کاان کے اپنے ملک میں ریکارڈکیساہے اوراس سلسلے میں پاکستانی او رسعودی حکام کے درمیان رابطے کومزید بہتربنایاجائےتاکہ سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں کی بے دخل ہونے کی شرح کم ہوسکے ۔