ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال پاورپلانٹ کےلئے کوئلہ لانے والی ٹرین کی بوگیوںمیں سے ایک بوگی سے 22ٹن کوئلہ چوری ہوگیاتھاجس کے بعد پاکستان ریلوے نے ایک انکوائری کمیٹی قائم کی تھی اوراب اس معاملے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق انکوائری کمیٹی کے سامنے ٹرین کے ڈرائیوراوراسٹنٹ ڈرائیورنے اپنے بیانات قلمبندکرائے ہیں جن کے مطابق کوئلہ کلاب ریلوے سٹیشن سے چوری ہواکیونکہ اس سٹیشن کے شروع اورآخرمیں زیادہ موڑآتے ہیں اورٹرین کی رفتاراس سٹیشن پرصرف 30کلومیٹرفی گھنٹہ ہوجاتی ہے ۔انکوائری کمیٹی کی یہ رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کوپیش کی جائے گی ۔