اسٹاک ہوم(آئی این پی)سویڈش تھنک ٹینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مودی سرکار سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے پرخوف کا شکار ہے مستقبل میں بڑے پیمانے پر روزگارکے مواقع میسرآنے سے پاکستان کی معاشی حالت میں واضح بہتری بھی آئے گی جو بھارت کو ہضم نہیں ہورہی ہیں۔
سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان میں شروع کئے گئے سی پیک منصوبے پر تشویش کا اظہار اس لئے کر رہا ہے کہ سی پیک سے جنوبی ایشیا میں اثرورسوخ بڑھانے کی نئی دوڑ شروع ہو چکی ہے اس منصوبے سے چین کو بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی حاصل ہوجائے گی اور چین گوادر بندرگاہ کے ذریعے اس کی فوجی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکے گابھارت کو یہ خدشہ بھی ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مسئلہ کشمیر پر چین کی غیر جانبدار پالیسی پاکستان کے حق میں جھک جائے گی اورمقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوگا جب کہ بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو دبا کر رکھنا چاہتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر روزگارکے مواقع میسرآنیسے پاکستان کی معاشی حالت میں واضح بہتری بھی آئے گی جس سے بھارت بری طرح سے خوفزدہ اور خائف ہے۔