منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ناخن چبانے کی ایسی وجوہات سامنے آگئیں ،جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے دیکھا ہوگا کہ متعدد افرادکو ناخن چبانے کی عادی ہوتیہے اور اس کو اچھی عادت نہیں سمجھا جاتا ہے ۔سماجی اور ممکنہ طبی نقصانات سے قطع نظر دنیا بھر میں 30فیصد افراد اس عادت کا شکار ہوتے ہیں ۔پہلے تو یہ جانیں کہ لوگ اپنے ناخن کیوں چباتے ہیں ۔
اچھا لگتا ہے:
تحقیق کے مطابق جب کوئی شخص ناخن چباتا ہے تو اسے سکون محسوس ہوتا ہے کیونکہ لاشعوری طور پر لوگوں کو اس سے لطف ملتا ہے خاص طور پر تناؤ حالات میں اعصاب پر سکون ہوتے ہیں یا مشکل کاموں کے دوران پر سکون رہنے میں مد د ملتی ہے۔
مثالیت پسند :
سکون کے خیال کیساتھ یہ بات تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ ایسا کرنے والے افراد مثالیت پسند اور وہ بہت جلد چڑچڑے یا غصہ کا شکار ہو جاتے ہیں اور ایسی حالت میں ناخن چباتے ہیں۔
جینیاتی رغبت:
تحقیق کے مطابق عادت کا تعلق خاندانی تاریخ سے ہوتا ہے،اس عادت کے شکار ایک تہائی افراد ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کے افراد ناخنوں کو چبانے کے عادی رہے ہوتے ہیں۔
انفیکشن پھیلنا :
انسانی ہاتھوں میں ہر گھنٹے لاکھوں جراثیم گھر بناتے ہیں کیونکہ دن بھر ہم لوگ مختلف چیزوں کی سطح کو چھوتے ہیں جس سے وہ جراثیم ہاتھوں تک پہنچ جاتے ہیں اور جب آپ وہ جراثیم والے ہاتھ منہ میں ڈالتے ہیں تویہ جراثیم منہ میں چلے جاتے ہیں اور انفیکشن کا باعث بنتے ہیں ۔
نقصان دہ عادت:
ناخن چبانا اچھیعادت ہے یا بری یہ الگ بات ہے لیکن ناخن چبانے سے آپ کے دانت اور جبڑے ضرور متاثر ہوتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…