ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں مکان خریدنے کے ساتھ بیوی بھی حاصل کریں

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بعض اوقات انسان اپنی کوئی چیز بیچنے کے لیے ایسی حیرت انگیز پیش کش کردیتا ہے کہ سننے والا حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ایسا ہی کچھ ہوا انڈونیشیا میں جہاں خاتون نے اپنا گھر بیچنے کے لیے مکان خریدنے والے کو مفت بیوی کی پیش کش بھی کرڈالی۔انڈونیشیا کے علاقے جاوا کے خوبصورت اور سیاحوں کے لیے دلکشی رکھنے والے جزائر سلمان کی رہائشی 40 سالہ بیوہ لیا وینا نے انٹرنیٹ پر ایک اشتہار لگایا جس میں کہا گیا کہ ایک گھر جس میں دو بیڈ روم، دو باتھ روم ، فش پونڈ اور پارکنگ کی جگہ موجود ہے اوراسے صرف 75 ہزار ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک عجیب و غریب پیش کش بھی کرڈالی کہ مکان خریدنے والا گھر کی مالکہ سے شادی بھی کرسکتا ہے، اشتہار میں کہا گیا کہ یہ پیش کش سنجیدہ لوگوں کے لیے ہے اور اس میں کہی گئی باتوں پر من وعن عمل کیا جائے گا، بس پھر کیا تھا اس اشتہار نے تو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کر لی اور ایک دل جلے صارف نے تو اپنے تبصرے میں کہا کہ خاتون نے بڑی ذہانت سے یہ پیش کش کی ہے اس طرح انہیں گھر کی رقم بھی مل جائے گی اور شادی کے بعد بھی وہ گھر کی مالکہ ہھی رہیں گی۔دوسری جانب خاتون کے اشتہار کے بعد نہ صرف میڈیا کے نمائندے ان کے گھر پہنچ گئے بلکہ پولیس نے بھی پوچھ گچھ کے لئے ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا ڈالا، اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی دوست سے کہا کہ سوشل میڈیا پر مکان برائے فروخت کا اشتہار لگادو اوراس میں یہ بھی لکھ دو کہ اسے خریدنے کے لئے ایسا شخص رابطہ کرے جو مجھ سے شادی بھی کرسکے کیوں میں ایک بیوہ ہوں لیکن میری دوست نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس میں کچھ تبدیلی کردی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…