منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کی اہم شخـصیات کو کس نے مروایا ؟پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت کے خوفناک اور تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے اپنے قریبی ساتھیوں کو خود مروایا، سلیم شہزاد کی کراچی آمد 2018کے عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے ہے، ایم کیو پاکستان اور لندن آپسی رابطے میں ہیں، فنگشنل لیگ ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کی خواہاں ہے، عزیر بلوچ کی خواہش پر لیاری میں ایس ایچ او تعینات اور پیپلزپارٹی کے انتخابی ٹکٹ دئیے جاتے تھے ،

نبیل گبول کا نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سے سابق رہنما سردار نبیل گبول نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے اب انہیں کبھی ماضی کی طرح بڑی تعداد میں ووٹ نہیں ملیں گے، بانی ایم کیو ایم نے اپنے قریبی ساتھیوں کو خود مروایا، فاروق ستار اور سلیم شہزاد اب تک بچے ہوئے ہیں۔ کراچی میں نووارد سلیم شہزاد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے انہیں 2018کے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان بھیجا ہے، ایم کیو ایم پاکستان اور لندن آپس میں رابطے میں ہیں۔فنگشنل لیگ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ پیرپگاڑا نے پرویز مشرف سے رابطہ کر کے انہیں ایم کیو ایم کیساتھ فنگشنل لیگ کے اتحاد کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری بارے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عزیر بلوچ کو کھلی چھوٹ دی گئی، لیاری میں عزیر بلوچ کے کہنے پر ایس ایچ او تعینات ہوتے تھے جبکہ پیپلزپارٹی اسی کو ٹکٹ دیتی تھی

جس کو عزیر بلوچ کی آشیرباد حاصل ہوتی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سوال پر نبیل گبول نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے میں ہوں اورتحریک انـصاف میں شمولیت میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں ، تحریک انـصاف کراچی کے رہنما آپس میں الجھے ہوئے ہیں ان میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ عمران خان کے بغیر 100افراد کو بھی اکٹھا کر سکیں۔

سردار نبیل گبول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لیاری کے مسائل حل کرنے اور یہاں کا دورہ کرنے کا بھی کہا ۔لیاری میں امن کے حوالے سے انہوں نے تمام کریڈ ٹ رینجرز کو دیتے ہوئے کہا کہ لیاری میں اگر آج امن ہے تو وہ صرف رینجرز کی بدولت ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…