اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کھیلوں کے وفاقی وزیر کا قومی اسمبلی میں مذاق بن گیا

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں کھیلوں کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی پاکستان کے قومی کھیل سے لاعلمی سامنے آگئی، رکن قومی اسمبلی کے سوال کے جواب میں کبڈی کو بھی قومی کھیل قرار دیدیا، پی پی پی کے رکن اسمبلی عبدالستار بچانی کا کبڈی کے علاقائی کھیل کو قومی کھیل قرار دینے پر احتجاج، سپیکر سردار ایاز صادق نے یہ کہہ کر وفاقی وزیر کو بچا لیا

کہ وزیر صاحب نے ہاکی کو بھی قومی کھیل قراردیا ہے ۔ پیر کو ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و کھیل ریاض پیر زادہ نے پی ٹی آئی کے رکن ساجد احمد کے سوال کے جواب میں کبڈی کو بھی قومی کھیل قرار دیدیا ۔ ساجد احمد نے پوچھا تھاکہ پاکستان کا قومی کھیل کون سا ہے ،ریاض پیرزادہ نے سوال کا براہ راست جواب دینے کی بچائے آئیں بائیں شائیں شروع کر دی اور کہا کہ کبڈی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہاکی بھی قومی کھیل ہے جس پر پیپلز پارٹی عبدالستار بچانی نے کہا کہ وزیر کھیل کو یہ نہیں پتہ کہ کبڈی قومی کھیل نہیں ایک علاقائی کھیل ہے اس طرح تو سندھ میں ’’ملاکھڑا‘‘ اور بلوچستان میں فٹبال بہت مقبول کھیل ہیں ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے یہ کہہ کر ریاض پیرزادہ کو مشکل صورتحال سے نکال لیا کہ وفاقی وزیر نے ہاکی کا بھی نام لیا ہے کہ یہ ہمارا قومی کھیل ہے ۔ بعد ازاں ریاض پیرزادہ نے عبدالستار بچانی کے سوال کے جواب میں طنز کیا کہ معزز رکن تو صرف گلی ڈنڈا اچھا کھیل لیتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…