ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

صحبت سے فیض اور گناہ سے نفرت

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

نبی علیہ السلام کی خدمت میں ایک نوجوان آیا اس نے بلاواسطہ آ کر عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ مجھے زنا کی اجازت دیجئے‘ اس کے جواب کا ایک طریقہ تو یہ تھا کہ اللہ کے نبیﷺ غصے میں آ جاتے اور فرماتے کہ تم حرام کو حلال کروانے آ گئے‘ تمہیں شرم نہیں آتی لیکن نہیں‘ بلکہ اللہ کے محبوبؐ نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ چاہتے ہو کہ کوئی تمہاری والدہ سے یہ حرکت کرے‘ کہنے لگا نہیں‘ پوچھا! بیوی سے کرے؟

کہنے لگا نہیں‘ بہن سے کرے‘ کہنے لگا نہیں‘ بیٹی سے کرے‘ کہنے لگا نہیں پھر آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم جس سے زنا کرو گے وہ یا تو کسی کی ماں ہو گی‘ یا کسی کی بیوی ہو گی‘ یا کسی کی بہن ہو گی‘ یا کسی کی بیٹی ہو گی‘ اگر تم اس کو پسند نہیں کرتے تودوسرے لوگ بھی تو اسے پسند نہیں کرتے۔ جب اتنا سمجھایا تو اس کے ذہن میں بات آ گئی لیکن فقط سمجھانے سے بات سمجھ میں نہیں آتی کیونکہ دل کے اندر جذبات کا طوفان ہوتا ہے‘ عقل سمجھ بھی لے تو کیا فائدہ جب تک جذبات قابو میں نہ آئیں اس کیلئے اللہ کے نبیﷺ نے پھر نسخہ آزمایا۔ نسخہ یہ تھا کہ آپؐ نے اس نوجوان کے سینے پر ہاتھ رکا اور فرمایا اے اللہ! اس نوجوان کے دل کو پاک فرما دیجئے‘ وہ صحابیؓ فرماتے ہیں کہ میرے سینے پر ہاتھ رکھنے اور اس دعا کی برکت سے میرے دل پر ایسا اثر ہوا کہ اس کے بعد مجھے جتنی نفرت زنا سے تھی اتنی نفرت مجھے دنیا میں کسی گناہ سے نہیں تھی۔ یہ فیض تھا جو نبی علیہ السلام سے اس صحابی کے سینے میں منتقل ہوا۔ اللہ والے جو سینے سے لگاتے ہیں یہ بھی ایک سینے سے دوسرے سینے میں منتقل ہونے کا ذریعہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…