بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

امریکی صدر ٹرمپ کو تگڑا جواب،خیبرپختونخوا نے پہل کردی

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا اسمبلی امریکی صدر ٹرمپ کی مسلم مخالف پالیسیوں کیخلاف قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کرلی جس میں کہاگیاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں ممالک کے امریکہ میں پابندی کے اس اقدام کو ظالمانہ سراسر بے انصافی پر مبنی ہے اور ان کا یہ اقدام مسلمانوں ممالک کے اندر اشتعال پیدا کر تا ہے ، ٹرمپ کا یہ اقدام متعصبانہ ذہنیت کا اظہار ہے جو سراسر اسلام دشمنی پر مبنی ہے، یوان امریکہ عدالت کے فیصلے کو سراہتا ہے ،

قراردادمیں کہاگیاکہ ٹرمپ حکومت بین الاقوامی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمان ممالک کیخلاف اس قسم کے اقدامات کرنے سے گریز کرے کیونکہ ان کے اس طرح اقدامات سے مسلمان ممالک کے درمیان امریکی نفرت اور اشتعال پیدا ہوجاتی ہے، اجلاس میں خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں آئس کے بڑھتے ہوئے نشے کے سدباب کیلئے بھی متفقہ قرار دا د منظور کی گئی ہے، جبکہ حکومت نے بچوں کیلئے تعلیم لازمی قرار دینے کے حوالے سے بل اسمبلی میں پیش کردیا ۔ بل کے تحت جو والدین اپنے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے‘ جیل جائینگے۔ سکولوں میں قرآن کریم کی تعلیمات کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے پیر کے روز صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے ایوان میں بل پیش کیا جس کے تحت 5 سال سے 16سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے جووالدین بچوں کو سکول نہیں بھجوائیں گے وہ نہ صرف ایک ماہ کیلئے جیل جائینگے بلکہ سو روپے روز کا جرمانے بھی بھریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاطف خان کا کہنا تھا کہ پہلی جماعت سے بارہویں تک قران مجید کو لازمی مضمون قرار دیا گیا ہے پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ پڑھایا جائے گا جبکہ ساتویں سے بارہوں تک ترجمہ پڑھایا جائیگا ۔خیبر پختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں ICEکے نام سے زہریلا نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے بگڑ رہی ہے

قراردادمیں کہاگیاکہ یہ اسمبلی قرار داد کے ذریعے مطالبہ کرتی ہے کہ ICEنامی نشے کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرکے اس کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی ک جائے اسمبلی یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ موثر قانون سازی کیلئے ہسپتالوں سے باقاعدہ سروے کرایا جائے جہاں روزانہ آئس کے نشے میں مبتلا مریضوں کو لایا جاتا ہے۔اسی طرح پی پی کے رکن اسمبلی فخر اعظم نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسمبلی قرارداد دیتی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں ممالک کے امریکہ میں پابندی کے اس اقدام کو ظالمانہ سراسر بے انصافی پر مبنی قرار دیتی ہے اور ان کے یہ اقدام مسلمانوں ممالک کے اندر اشتعال پیدا کرتی ہے ان کا یہ اقدام متعصبانہ ذہنیت کا اظہار کرتی ہے جو سراسر اسلام دشمنی پر مبنی ہے یہ ایوان امریکہ عدالت کے فیصلے کو سراہتی ہے لہٰذا یہ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ ٹرمپ حکومت بین الاقوامی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمان ممالک کیخلاف اس قسم کے اقدامات کرنے سے گریز کرے کیونکہ ان کے اس طرح اقدامات سے مسلمان ممالک کے درمیان امریکی نفرت اور اشتعال پیدا ہوجاتی ہے جوکہ امریکہ کے مفادات کے خلاف ہے۔ دونوں قرار دادوں کو ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دی ۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…