کراچی(آئی این پی) جامعہ اردو کے سابق ائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی،نیب نے ملزم کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق پیر کو سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو ملک سے فرار ہوتے کراچی ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا،
ڈاکٹر ظفر اقبال 2013 سے 2015 تک جامعہ اردو کے وائد چانسلر رہے،کرپشن کے سنگین الزامات پر سبسڈی کیٹ کی سفارش کے بعد صدر ممکت نے انہیں برطرف کردیا،ظفر اقبال کے خلاف جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس میں ایڈمسٹریشن بلاک کی تعمیر ،اشیاء کی خریداری ،نجی کمپنی کو کروڑوں روپے میں سیکیورٹی کا ٹھیکہ دینے ،سرکار کے کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرائے،لاہور میں نجی انسٹی ٹیوٹ کو غیر قانونی طور پر جامعہ کے کیمپس کا درجہ دینے سمیت بدعنوانی واختیارات سے تجاوز کے درجنوں الزامات پر نیب اور ایف آئی ایے میں تحقیقات جاری ہیں،زرائع کے مطابق ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف نیب لاہور میں بھی تحقیقات جاری ہے اور متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ظفر اقبال پیش نہیں ہوئے تھے۔