ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

خواجہ عزیز الحسن مجذوب اور معیت الٰہی

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

حضرت مولانا محمد شفیع رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے اجل خلیفہ عزیز الحسن مجذوبؒ اور ہم کچھ دوسرے خلفاء اکٹھے بیٹھے تھے اس دوران میں خواجہ عزیز الحسن مجذوبؒ نے انہیں مذاق کی کچھ باتیں سنانا شروع کر دیں‘ یعنی خوش طبعی کی ایسی باتیں سنانا شروع کر دیں کہ لوگوں نے ہنسنا شروع کر دیا‘ سچی باتیں بھی خوش طبعی والی ہو سکتی ہیں۔

(بعض اوقات نبی علیہ السلام بھی صحابہ کرام سے خوش طبعی کی باتیں فرما لیتے تھے اور صحابہ کرامؓ بھی ایک دوسرے سے خوش طبعی فرما لیتے تھے‘ ضروری نہیں ہوتا کہ جھوٹا لطیفہ سنا کر ہی خوش کرنا ہوتا ہے اللہ والوں کے پاس ایسے لطائف علیمہ ہوتے ہیں کہ بات بھی سچی کرتے ہیں اور دوسرے ہنس بھی رہے ہوتے ہیں)۔ حضرت مفتی صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں کچھ دیر ایسی باتیں سنائیں کہ ہم ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔ ہم نے ان سے کہا کہ اب تو پیٹ میں بل پڑنے لگے‘ اب آپ یہ باتیں نہ سنائیں‘ اس بات کے جواب میں انہوں نے فرمایا کہ تم میں سے کون ہے جو اس تمام ہنسی کے دوران ایک لمحہ بھی اللہ سے غافل نہیں ہوا‘ فرماتے ہیں کہ ایک ایسا عجیب سا سوال تھا کہ ہم حیران رہ گئے۔ پھر فرمانے لگے کہ تمہیں اتنی دیر ہنساتا رہا مگر اس دوران میں ایک لمحہ کیلئے بھی اللہ سے غافل نہیں ہوا۔ جس انسان کو معیت الٰہی کی کیفیت حاصل ہو چکی ہوتی ہے وہ ایسی باتیں سن کر ہنس بھی رہا ہوتا ہے مگر اس کا باطن اللہ تعالیٰ کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…