بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

افسوس کہ تم نے تو بیوی کا قرب مانگا

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

حضرت اقدس تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ ایک آدمی طالب صادق تھا کسی شیخ سے بیعت تھا‘ اس شیخ کی نظر اس کے مال پر تھی اس آدمی نے ایک خواب دیکھا اور آکر پیر صاحب کو بیان کیا‘ کہنے لگا‘ حضرت! میں نے خواب دیکھا ہے کہ آپ کے ہاتھ پر شہد لگا ہوا ہے اور میرے ہاتھ پر گندگی لگی ہوئی ہے‘ بس پیر صاحب نے سنا تو فوراً کہہ اٹھے کہ یہ بالکل سچا خواب ہے کیونکہ ہم دیندار لوگ ہیں‘

ہمارے ہاتھ پر شہد لگا ہوا ہے اور تم دنیا دار ہو اور تمہارے ہاتھ پر نجاست لگی ہوئی ہے وہ کہنے لگا حضرت ابھی پورا خواب تو سنیں‘ پورا خواب کیا ہے؟ کہنے لگا کہ آپ نے اپنا ہاتھ میرے منہ میں دیا ہوا ہے اور میں نے اپنا ہاتھ آپ کے منہ میں دیا ہوا ہے۔ مرید کو عقیدت کی وجہ سے شیخ سے پھر بھی فائدہ ہو رہا تھا مگر شیخ کی نظر چونکہ مرید کی جیب پر تھی اس لئے اس کو اس سے نقصان ہو رہا تھا۔ میں نے تو شیخ کو آزما لیا ہے ایک آدمی نے کسی بزرگ کو بتایا کہ میرے شیخ بڑے کامل بزرگ ہیں انہوں نے پوچھا کہ وہ کیسے؟ وہ کہنے لگا کہ میں نے ان کو آزما لیا ہے۔ وہ واقعی اللہ والے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ تم نے کیسے آزما لیا ہے؟ وہ کہنے لگا کہ ایک دفعہ میری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی۔ میں نے اپنے سسرال والوں کی بڑی منت سماجت کی لیکن وہ اپنی بیٹی کو میرے ساتھ بھیجنے سے انکار ہی کرتے رہے بالآخر میں اپنے شیخ کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا معاملہ عرض کر دیا انہوں نے مجھے ایک ایسا عمل بتایا کہ میں نے جیسے ہی وہ عمل کیا او ربیوی کو لینے گیا تو انہوں نے بغیر کسی حیل و حجت کے اسے میرے ساتھ کر دیا یہ بات سن کر وہ بزرگ افسوس کرنے لگے کہ تو نے اپنے شیخ کی قدر ہی نہیں کہ وہ کہنے لگا حضرت! میرے دل میں اپنے شیخ کی قدر ہے اسی لئے تو میں کہہ رہا ہوں کہ وہ بڑے کامل بزرگ ہیں۔ حضرت نے فرمایا تمہیں تو اپنے شیخ سے اللہ کے قرب کا سوال کرنا چاہئے تھا لیکن افسوس کہ تم نے تو بیوی کا قرب مانگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…