اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے کس عرب ملک کو از خود سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیدی؟

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بحرین کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے سرمایہ کار سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہوسکتے ہیں،پاکستان اور بحرین کے گذشتہ تین سال سے بہترین تعلقات ہیں،پاکستان اور بحرین کے رہنماؤں کے دوروں سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں،آئندہ سال پاکستان بحرین تجارتی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔پیر کو

بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان اور بحرین کے گذشتہ تین سال سے بہترین تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان 1983سے اقتصادی تعلقات قائم ہیں،پاک بحرین مشترکہ بزنس کونسل کے جلد قیام پر اتفاق ہوا ہے،پاکستان اور بحرین کے رہنماؤں کے دوروں سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتے موجود ہیں،پاکستان اور بحرین تعلیم کے شعبے میں بھی تعاون کر رہے ہیں،بحرین نے حال ہی میں پاکستان کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا ہے۔مشیرخارجہ نے کہاکہ بحرین کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں،بحرین کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،آئندہ مالی سال پاکستان بحرین تجارتی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی،بحرین کے سرمایہ کار سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف دونوں ملکوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن پر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کرے گا،وزیراعظم نوازشریف اور مشیرخارجہ سے مثبت ملاقاتیں ہوئیں،مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے

نئی راہیں تلاش کی جائیں،زراعت اور سفارتکاروں کی تربیت کے شعبوں میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بحرین کے بہترین تعلقات کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان میں بہترین میزبانی پر مشکور ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…