جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

میچ کے دوران کرکٹر کو قتل کر دیا گیا

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں دوستانہ میچ کے دوران بلے باز نے وکٹ مار کر 14 سالہ کرکٹر کا قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی شہر چٹاگانگ میں فیصل حسین فیلڈنگ کر رہے تھے جب بلے باز کو آؤٹ قرار دیاگیا تو بلے باز نے غصہ میں آ کر اسٹمپس کو اٹھا کر ہوا میں اچھال دیا جس کی زد میں قریب کھڑا فیصل آگیا

اوردرد کی شدت سے کراہتے ہوئے زمین پر گرگیاجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس نے ملزم بلے باز کو حراست میں لے لیاہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی گزشتہ سال مئی میں ڈھاکا میں ہونے والے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے سے دلبرداشتہ بلے باز نے اسٹمپ سے 16 سالہ کرکٹر کو مار مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

 

murder boy family

 

گزشتہ سال قتل ہونے والے سولہ سالہ کرکٹر کی رشتہ دار خواتین نوحہ کناں ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…