اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کی خاطر ماڈل روڈ ز پر مفت موبائل ورکشاپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔شہری روڈپر گاڑی خراب ہونے کی صورت میں پریشان بالکل نہ ہوں کیوں کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کی خاطر بہترین اقدام اٹھا لیا۔فری موبائل ورکشاپ صدیق ٹریڈ سنٹر پر کھڑی ہوگی
اور صبح 11بجے سے رات 8بجے تک شہریوں کوسروس دے گی۔فری موبائل ورکشاپ میں ایک ڈرائیور، الیکڑیشن اور مکینک ڈیوٹی ادا کریں گے اور کسی بھی شہری کی گاڑ ی خراب ہونے کی صورت میں ہوائی ٹینکی ، ویلڈنگ پلانٹ ،بیٹری چارجر ،سٹیل کٹر ، مکینکل سامان ،بیٹری لیڈز یا گاڑ ی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں معاون ثابت ہو ں گے ۔شہری فری موبائل ورکشاپ کی خدمات ہیلپ لائن نمبر 1915پر کال کر کے حاصل کر سکتے ہیں ۔