منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی۔۔۔

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی تاریخ کے بڑے کیس پاناما کیس کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے عدالتی روسٹر کے مطابق پاناما کیس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی عدالتی بنچ جسٹس عظمت سعید کے مکمل صحت یاب ہو کر فرائض سر انجام دینےکی پوزیشن میں آنے تک سماعت کیلئے اسلام آباد میں میسر نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے جسٹس عظمت سعید کی انجیو گرافی کےدوران تھمب بلاسٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دل کی بند شریانیں کھولی تھیں اور انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ عدالتی روسٹر کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید ناسازی طبع کے باعث کسی بینچ کا حصہ نہیں ہیں اور اس طرح پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہو گا۔عدالتی روسٹر کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کے لیے گیارہ ججز پر مشتمل چار بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم تین رکنی بینچز کے سربراہ ہوں گے۔جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ اسلام آباد میں مقدمات سنے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…