اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

دنیا کی طویل ترین مسافر پرواز،خلیجی ملک کی ایئرلائن بڑا کام کرنے کو تیار

datetime 5  فروری‬‮  2017 |

دوحہ/ آکلینڈ (آئی این پی)قطر ایئرویز کے طیارے نے دنیا کی طویل ترین اڑان بھرنے کیلئے تیار ی کرلی ،یہ سفر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے دوحہ کے درمیان ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر ایئرویز نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

قطر ایئرویز کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز کیو آر 920 دوحا کے حامد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور وہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے آکلینڈ پہنچے گی۔پرواز کو دوحا سے آکلینڈ پہنچنے میں تقریبا 16 گھنٹے 20 منٹ لگیں گے جبکہ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اسی پرواز کو آکلینڈ سے دوحا آنے میں 17 گھنٹے 30 منٹ لگ سکتے ہیں اور یہ دورانیے کے اعتبار سے دنیا کی طویل ترین فلائٹ ہوگی۔قطر ایئرویز نیوزی لینڈ تک 14 ہزار 534 کلو میٹر کی براہ راست پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کررہی ہے۔گزشتہ دہائی میں ایوی ایشن ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت کی بدولت طیارے نسبتا کم ایندھن استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔وقت کے اعتبار سے دنیا کی طویل ترین پرواز کا اعزاز ایمریٹس ایئرلائن کے پاس تھا جس نے 2016 میں دبئی سے آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔فاصلے کے اعتبار سے دنیا کی سب سے لمبی فلائٹ کا اعزاز ایئرانڈیا کے پاس ہے جو کہ نئی دہلی سے سان فرانسیسکو تک کا ہے اور یہ 15 ہزار 298 کلو میٹرز بنتا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نئی دہلی سے سان فرانسیسکو تک پرواز کو پہنچنے میں ساڑھے 14 گھنٹے لگتے ہیں اگر سنگاپورین ایئرلائنز نے نیویارک کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا تو وہ بھارت سے یہ اعزاز چھین سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…