بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان آنے کو تیار ہوں ، اگر سیاست دانوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو فوج کا کیوں نہیں : الطاف حسین

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز کو کہا تھا کہ اگر ان کی جماعت میں یا 90 کے ارد گرد کوئی دہشت گرد موجود ہے تو اس کا نام بتائیں وہ خود انہیں رینجرز کے حوالے کریں گے۔  ملک کے حالات تقاضا کرتے ہیں تو پاسپورٹ مل جائے تو وہ پاکستان آنے کو لیے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپہ مارنے میں رینجرز کی نیت ٹھیک نہیں تھی کیونکہ اگر ان کی نیت ٹھیک ہوتی تو وہ 90 پر چھاپہ مارنے کے علاوہ ان کی بہن کے چھاپہ نہ مارتے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کی بہن کے گھر چھاپا کیوں مارا گیا ہے جبکہ دوسری جانب رینجرز اہلکار کمبل میں اسلحہ چھپا کر لائے تھے جس کے بارے میں انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ اسلحہ ان کے مرکز اور ان کی بہن کے گھر سے برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: ایم کیو ایم کے کارکن کو کس نے گولی ماری؟ٹی وی کی فوٹیج نے اہم انکشاف کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ اس کاروائی سے متعلق وفاقی حکومت سمیت آرمی چیف اور صوبائی حکومت کو بھی علم تھا کیونکہ اتنے بڑے پیمانے پر کاروائی صرف اسی وجہ سے ہی کی جا سکتی ہے۔الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس لیے بہتر ہے کہ ملک میں مارشل لاءکا نفاذ کر دیا جائے اور اس وقت ملک میں مارشل لاءایسا شخص لگائے جو کمال اتا ترک کی خصوصیات کا حامل ہو تاکہ وہ اقتدار میں آ کر تمام کالی بھیڑوں کا صفایا کر دے۔انہوں نے کہا کہ اگر سیاست دانوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو پھر کسی فوجی کا کیوں نہیں جبکہ ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں فوج کے چند لوگوں کا بڑا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھئے: شرپسندوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘ ڈی جی رینجرزر

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کے بارے میں سنا ہے کہ وہ اس وقت قانون کی گرفت میں ہے جبکہ اگر اس پر جرم ثابت ہو جائے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیئے۔اگر تمام کاروائی قانون کے مطابق ہوتی ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ صولت مرزا پر جرم ثابت ہوتا ہے تو اس کا فیصلہ آخرت میں ہی ہو گا۔کراچی کے سابق میئر مصطفیٰ کمال کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کو چھوڑنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا علم پارٹی کے دوسرے کارکنان کی جانب سے ہوا جبکہ آج کل پتا چلا ہے کہ وہ دبئی کی کسی کمپنی میں نوکری کر رہے ہیں۔انہوں نے مصطفیٰ کمال سے درخواست کی کہ پارٹی میں واپس آ جائیں اور دوبارہ پارٹی کے انتظامی امور سر انجام دیں۔پیپلز پارٹی کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ نوک جھوک چلتی رہتی ہے لیکن کوئی لڑائی نہیں ہے۔

مزید پڑھئے: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی دفتر پر کاروائی کی نوعیت کیا تھی

انہوں نے واضح کیا کہ اگر میں غصہ یا کسی پریشانی کی وجہ سے کوئی بیان دیتا ہوں تو اس کے بعد معذرت بھی کر لیتا ہوں کیونکہ اس سے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہو جاتا اور بطور سیاسی پارٹی ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے۔ اگر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر کام کریں گے تو سندھ میں نہ تو کسی کا ناحق خون بہے گا اور نہ ہی کوئی نا انصافی ہو سکے گی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ اختلافات کی خبروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد عشرت العباد کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے جبکہ وہ پارٹی کے اہم کارکن ہیں اور ان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

مزید پڑھئے: ہمارا وجود برداشت نہیں ہورہا تو کیا متحدہ کو کسی اور کے حوالے کردیں‘ الطاف حسین



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…