منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

کپتان کا فرزند پاکستان کو واضح انکار۔۔۔عام انتخابات سے قبل سیاسی ہلچل

datetime 5  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں میانوالی کو حلقہ انتخاب کے طور پر منتخب کرنے پر راولپنڈی کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے

آئندہ عام انتخابات میں میانوالی کو حلقہ انتخاب کے طور پر منتخب کرنے پر راولپنڈی کی سیاست میں بڑی تبدیلی کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق 2013کے عام انتخابات میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی حلقہ این اے55راولپنڈی سے جیت میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا حلقہ این اے 56سے انتخاب لڑنا ایک اہم وجہ ثابت ہواتھا۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 55اور 56راولپنڈی کے دونوں جڑواں شہری حلقے ہیں جہاں اس سے قبل شیخ رشید احمد دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑا کرتے تھے ۔ 2008کے عام انتخابات میں ن لیگ کے جاوید ہاشمی اور بعد ازاں ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے ہی ملک شکیل اعوان کے ہاتھوں سربراہ عوامی مسلم لیگ کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔2013کے عام انتخابات میں عمران خان نے حلقہ این اے 56راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر کے شیخ رشید کو نہ صرف دوبارہ انتخابی سیاست میںنئی زندگی بخشی تھی

بلکہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ راولپنڈی شہرکے ورکرز نے بھی اس انتخابی اور سیاسی اتحاد میں شانہ بشانہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا تھا، 2013کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہی دراصل شیخ رشید کی حلقہ این اے 55سے جیت کا سبب بنا کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شیخ رشید احمد کے مشورہ اور تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کپتان کے آئندہ عام انتخابات میں میانوالی سے انتخاب لڑنے کے اعلان نے جہاں شیخ رشید احمدکی انتخابی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے وہیں کپتان نے اپنی حلقہ انتخاب کا اعلان کر کے شیخ رشید سے انتخابی سیاست میں راہیں جدا کرکے دامن چھڑا لیا ہے جس کا فائدہ ن لیگ کو پہنچے گا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…