جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

تیمور قتل کیس: ملزم پولیس اہلکار اور مقتول کی ساتھی لڑکی نے حقیقت آشکار کر دی

datetime 5  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دو دن قبل اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تیمور کے کیس میں اہم پیشرفت۔ فرار پولیس اہلکار سمیع گرفتار، بیان قلمبند، مقتول کی ساتھی لڑکی نے بھی وقوعہ کا احوال کہہ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق دو دن قبل اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پولیس اہلکار

کے روکنے پر نہ رکنے کی پاداش میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تیمور کی ساتھی لڑکی سونیا اور فرار پولیس اہلکار سمیع کا گرفتاری کے بعد بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔ تیمور کی دوست اور وقوعہ کے وقت گاڑی میں موجود لڑکی سونیا کے مطابق وہ اور تیمور 3سال سے دوست تھے، وہ 29جنوری کو تیمور کی سالگرہ منانے کے سلسلے میں اسلام آباد آئی تھی، سونیا نے بتایا کہ وہ ایک روز قبل رات کے کھانے سے لیکر تیمور کو گولی لگنے تک اس کے ساتھ تھی۔ ذرائع کے مطابق دوسری طرف وقوعہ سے فرار ملزم پولیس اہلکار سمیع نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے آئی جی پی روڈ پر تیزی سے آتی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی نہ رکی اور پلاسٹک کی رکاوٹ سے ٹکراتے ہوئے تیزی سے آگے چلی گئی، گاڑی کے نہ رکنے پر اس نے دو فائر گاڑی کے ٹائر پر کئے جو مس ہوئے اور تیسرا فائر اوپر تیمور کو جالگا جس سے گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر رک گئی، پمز ہسپتال میں ہوئے ابتدائی پوسٹمارٹم میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گولی سر کی ہڈی توڑ کر دماغ کو لگی

جو کہ موت کی وجہ بنی ۔ اس سے قبل مقتول تیمور کی دوست سونیا کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی تیمور سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جو کہ سالگرہ منانے اسلام آباد آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق تیمور شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا جبکہ سونیا طلاق یافتہ ہے، تیمور اور سونیا کی دوستی سے متعلق مقتول کی اہلیہ جانتی تھی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…