اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سردیوں کے آتے ہی خشک میوہ جات کا استعمال عروج پر پہنچ جاتا ہے ۔عام طور پر ہر کسی کو معلوم ہے کہ خشک میوہ جات صحت کیلئے فائدے مند ہے اور موسم سرما میں ان کی افادیت اور طلب مزید بڑھ جاتی ہے۔خشک میوہ جات کے فوائد کو سائنسدانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے ۔
اب سائنسدانوں نے خشک میوہ جات کچھ ایسے فائدے بتائے ہیں کہ کوئی بھی اب انہیں اپنی زندگی میں ضرور شامل کریگا،تحقیق کے مطابق خشک میوہ جات ،بالخصوص اخروٹ،مونگ پھلی،سورج مکھی کے بیج اور پیکن کھانے سے دل کی بیماریوں اور کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات انتہائی کم ہوجاتے ہیں اورآدمی قبل ازوقت موت سے محفوظ رہتا ہے۔خشک میوہ جات انتہائی آکسیڈنٹ ہو تے ہیں اور خلیوں کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے بچاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ روزانہ 20فیصد خشک میوہ جات کھانے سے 20فیصد موت کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔مونگ پھلی ہی اتنی صحتمندانہ چیز ہے کی یہ انسان کی عمر میں طوالت کا باعث بنتی ہے۔