پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

یورپ میں موبائل رومنگ اخراجات کاخاتمہ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 4  فروری‬‮  2017

برسلز( آن لائن ) یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ براعظم یورپ میں موبائل فون کے صارفین کے لیے رومنگ چارجز ختم کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یورپی کمیشن کے اس اعلان کو یورپ میں سنگل ڈیجٹل مارکیٹ کے قیام کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔مذکورہ منصوبے کا اعلان دو سال قبل اس وقت کیا گیا تھا جب یورپی کمیشن نے یکساں ڈیجیٹل مارکیٹ کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہارکیا۔

منصوبے کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک کی حدود میں رومنگ چارجز کے خاتمے پر کام ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیلی کمیونی کیشن کی کمپنیوں کی جانب سے اس منصوبے کی شدید مخالفت سامنے آئی جنہیں اپنے منافع کے حوالے سے سخت تشویش لاحق ہے۔یورپی کمیشن کے نائب سربراہ آندرس اینسپ کا کہنا ہے کہ رواں برس 15 جون سے یورپی شہری یورپی یونین کے ممالک میں رومنگ چارجز کے بغیر سفر کر سکیں گے۔معاہدے کے تحت یورپی صارفین براعظم یورپ کے کسی بھی ملک میں اسی نرخ پر انٹرنیٹ ، فون کال اور میسجنگ سروس سے لطف اندوز ہو سکیں گے جس نرخ پر وہ ان خدمات کو اپنے ملک میں استعمال کرتے ہیں۔۔#/s#

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…