پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

126دن کے دھرنے نے میاں صاحب کا اتنا نقصان نہیں کیاتھا جتنا ۔۔! شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی ضامن پاک فوج ہے لیکن نواز شریف کی کوئی گارنٹی نہیں ہے جبکہ آصف علی زرداری بھی شرفاکے کام نہیں آئیں گے۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے ملک کے سربراہوں نے عوام کے سامنے امریکہ کو گالیاں نکال نکال کر ووٹوں کی بھر مار کر لی اور کرسیوں پر براجمان ہوگئے

جبکہ پردے کے پیچھے ان کے امریکہ کیساتھ تعلقات دوستانہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے ہر قدم پر معصوم عوام کو دھوکہ دیا ہے اس ملک کو نیک اور سچی قیادت کی ضرورت ہے اور اگر ہمیں سچی قیادت چاہیے تو نظام دین لوہار کے نظام کو بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں کے دودھ میں یوریا ملایا جاتا ہے،زہرہ بی بی جیسی کئی خواتین ہسپتالوں کے باہر عدم علاج کے باعث ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ دیتی ہیں اور پھر بھی حکومت کہے کہ ہم مقبول ترین ہیں تو پھر یہی بات ان کیلئے کافی ہے کہ اناللہ وانا الیہ راجعون۔انہوں نے پانامہ کیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اگر پانامہ کا جنازہ نہیں اٹھتا تونواز شریف جیت کر بھی ہار چکے ہیں، شریف برادران کے پاس جو تجربہ ہے وہ محض کرپشن کی دولت چھپانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے لیکن 126دن کے دھرنے نے میاں صاحب کا اتنا نقصان نہیں کیاتھا جتنا سپریم کورٹ کی سماعت نے کچھ دنوں میں کر دیا ہے شیخ رشید کا سی پیک منصوبے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان سی پیک کے ذریعے 60ملکوں کو چین کا راستہ دینے جارہاہے جوکہ پاکستان کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ 2017 کا سال اس منصوبے کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…