پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

معروف مصنفہ بانو قدسیہ 88برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ، چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں

datetime 4  فروری‬‮  2017 |

لاہور/اسلام آباد (آئی این پی)معروف مصنفہ اور معروف ادیب اشفاق احمد (مرحوم ) کی بیوہ بانو قدسیہ 88برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ، وہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھیں ، بانو قدسیہ کا ناول ’’راجہ گدھ‘‘ اردو کے مشہور ناولوں میں سے ایک ہے،صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف ،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر نے معروف مصنفہ بانو قدسیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا

کہ بانو قدسیہ پاکستان کا سرمایہ تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو معروف مصنفہ بانو قدسیہ 88برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ، وہ گزشتہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ بانو قدسیہ کا شاہکار ناول’’راجہ گدھ‘‘ اردو کے مشہور ناولوں میں سے ایک ہے ۔ صدرمملکت اور وزیراعظم نے ممتاز مصنفہ بانو قدسیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور اس موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بانو قدسیہ پاکستان کا سرمایہ تھیں،ان کے انتقال سے ادب کے شعبے میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے،بانو قدسیہ کی اردو ادب کے شعبے میں بے بہا خدمات ہیں۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے بانو قدسیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے عہد کی قد آور مصنفہ تھیں ۔ انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں کیا جا سکے گا ۔ چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ، چیئرمین اکادمی ادبیات قاسم بوگھیو اور مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی برائے ادبی ورثہ نے بانو قدسیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بانو قدسیہ معروف ادیب اشفاق احمد (مرحوم )کی اہلیہ تھیں ۔ وہ 28نومبر1928کو بھارت کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئیں ۔ بانو قدسیہ نے گورنمنٹ کالج اور کنیئرڈ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی تھی ۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…