جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہوشیار! خبردار!: اسلام آباد پولیس نے نئی حکمت عملی کا اعلان کر دیا

datetime 4  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ناکے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد اسلام آباد پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اہلکاروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعدپولیس حکام نے ناکوں پر اقدامات کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ہدایت نامہ میں مشکوک گاڑی کے بھاگنے کی صورت میں صرف ٹائر پرفائر کرنے کی اجازت ہو گی۔نئے ہدایت نامے کے مطابقناکے پر نہ رکنے والی گاڑی کوپہلے مرحلے میں سائن بورڈ یا پلاسٹک بیرئر سے

روکا جائے گانہ رکنے کی صورت میں فوری طور پر وائرلیس کے ذریعےدیگر ناکوں کو اطلاع دی جائےجبکہ مشکوک گاڑی کے شہر سے آوٹ ہونے کے پیش نظر اس کے ٹائر پر فائر کیا جائے۔ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی مشکوک شخص پر سیدھے فائر کی اجازت کراس فائرنگ کی صورت میں ہوگی۔ ہدایت نامے کا اطلاق شہر کی تمام داخلی اور خارجی پوسٹوں پر ہوگا اس پرعمل نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ سبزی منڈی کے حدود آئی ٹین میں پولیس اہلکاروں نے ناکے پر گاڑی نہ روکنے کی پاداش میں کار سوار پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں تیمور ریاض نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…