بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

سات سالہ ’’بانا العابد‘‘ کا ٹرمپ سے انوکھا سوال۔۔۔۔ویڈیو نے آنکھیں نم کر دیں

datetime 4  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے کبھی 24گھنٹوں تک بنا کھانا اور پانی کے زندگی گذاری ہے،سات سالہ شامی بچی بانا العابدکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھے گئے سوال نے ہر کسی کی آنکھ نم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب سے متواتر ٹوئٹس کرتے ہوئے ت

وجہ کا مرکز بننے والی 7سالہ شامی لڑکی بانا العابد کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کرتی ہے کہ کیاآپ نے کبھی 24گھنٹوں تک بنا کھانا اور پانی کے زندگی گزاری ۔ویڈیو دیکھنے والے افراد کی آنکھوں میں بانا العابد کے انداز اور سوال نےنمی بھر دی۔بانا کے ٹوئٹ کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممالک پر پابندی کا مقصد خراب لوگوں کو اپنے ملک سے باہر نکالنا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے سات مسلم ممالک سمیت شام کے پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ٹرمپ کے حکم نامے کے فوری بعد بانا نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ معزز ٹرمپ پناہ گزینوں پر پابندی عائد کرنا غلط بات ہے ، ہاں اگر صحیح ہے تو میرا پاس آپ کے لئے ایک تجویز ہے کہ دیگر ممالک کو پرامن بنائیں۔یاد رہے کہ سات سالہ شامی معصوم بچی بانا جو اس وقت بین الاقوامی سطح پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی ۔بانا نے ٹوئٹر کے ذریعہ شام کے شہر حلب میں جاری جنگ کاالمناک منظر پیش کیا تھا۔بانا العابد اپنی ماں فاطمہ کی مدد سے شام کے شہر حلب سے جنگ کے دوران جذباتی ٹوئٹس کرتی رہی ہیں اور اس کے ٹوئٹر پر 000 366فالووورز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…