جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سیالکوٹ ،ویڈیو سکینڈل ،خواتین سے شادیاں کرکے ویڈیوز بنائی جاتی رہیں،ملزم اورتاحال حاضر سروس پولیس انسپکٹرکے بارے میں شرمناک انکشافات

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی)ویڈیو سکینڈل کیس متاثرہ خواتین سے بلیک میل کرکے حاصل کی گئی رقم ،زیورات اور جہیز کی برآمدگی کیلئے مرکزی ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ ہ حاصل کرلیا ۔ملزم کی ساتھی سعدیہ آصف گرفتار نہ ہوسکی، جبکہ پشت پناہی کرنے والا سب انسپکٹر بھی بدستود ڈیوٹی پر ،

تفصیلات کے مطابق حاجی پورہ پولیس نے ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزک ملزم عابد محمود کو علاقہ مجسٹریٹ خلیل عاصم کے روبرو پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزم سے اس کی بیویوں شازیہ اویس ،عاصمہ اسلم ،ارشاد بیگم، نوشنیہ بی بی ،فوزیہ یوسف، حناء ،قرۃ العالین اور صفیہ کو ان کی برہنہ ویڈیو فلم تیار کرکے بلیک میل کے ذریعے ان کے زیورات ،جہیز اور ان کے اہل خانہ سے حاصل کی گئی لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرنے کے لئے مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ ہ جار ی کیا گیا جس پر عدالت نے ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈہ جاری کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم تین لڑکیوں سے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے شادی کا اعتراف کرچکا ہے اور اس کے قبضہ سے ویڈیو فلم بنانے والے سافٹ وئیر ،موبائل ،لیپ ٹاپ برآمدکرکے فرانزک لیبارٹری کو بھجوادئیے گئے ہیں۔ جبکہ ملزم سے اس کی دیگر پانچ بیویوں کے بارے بھی تفتیش کی جائے گی۔ دوسری طرف ملزم کو اپنا حقیقی دیور ظاہر کرکے اس کی شادیاں کروانے والی بینک منیجر کی بیوی سعدیہ آصف گرفتار نہ ہوسکی ہے اور ملزمان کی پشت پناہی کرنے والا سب انسپکٹر پرویز خان بھی بددستور تھانہ مراد پور میں تعینات ہے۔ حافظہ شازیہ اور عاصمہ اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے او رکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…