منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

کون سی دو جماعتیں قبائلیوں کو جاہل رکھنا چاہتی ہیں؟اسمبلی میں فا ٹا ارکان نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2017 |

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) فا ٹا ارکان کے پارلیمانی لیڈرشاہ جی گل آفریدی نے کہاہے کہ 6فروری کو اسلام آباد میں فاٹا اصلاحات ، قبائلیوں کے حقوق کے حوالے سے کنونشن منعقدکررہے ہیں ‘جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور مکتبہ فکر کی شخصیات شرکت کریں گی،

دو سیاسی جماعتیں جمعیت علما اسلام (ف) اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی فا ٹا اصلاحات پر عملدرآ مد اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر نے کی مخالف کر رہی ہیں ‘قبائلیوں کو جاہل اور غلام ہی رکھنا چاہتی ہیں،ہم ان قوتوں کو ناکام بنائیں گے جو پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں،کسی سیاسی جماعت کو حق حاصل نہیں کہ وہ قبائلیوں کے حقوق میں رکاوٹ بنیں، فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالے سے کچھ جماعتیں صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور مفاد کے لئے اور اپنے مقاصد کے لئے اسے طول دینا چاہتی ہیں،صوبائی اسمبلی بھی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے دو بار قرارداد منظور کرچکی ہے۔جمعہ کو فا ٹا ارکان کے پارلیمانی لیڈرشاہ جی گل آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے پارلیمانی گیٹ پر فاٹا ارکان کے ہمراہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ فاٹا ا صلاحات مکمل ہو چکی ہیں جس پر ہم شکر گزار ہیں۔کابینہ میں اس پر ایک سیاسی جماعت نے تحفظ کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے اسے التوا میں ڈال دیا ہے۔دنیا کے کسی ملک میں دو قوانین نافذ نہیں ہیں۔عوام کو ہمارے حق کے لئے بات کرنی چاہے۔ قبائلیوں عوام قربانیا ں دے رہے ہیں۔6 فروری کو قبائلیوں کے حقوق اور فا ٹا اصلا حات کے حوالے سے کونشن کا انعقاد کررہے ہیں جس میں تمام مکتبہ فکر کی شخصیات اور عوام کو دعوت دی ہے۔۔رکاوٹ ڈوالنی والی دو سیاسی جماعتیں ہیں جمعیت علما اسلام ف اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ہیں۔بدقسمتی سے ہمارا وفاقی کابینہ میں بھی کوئی حصہ نہیں اگرہماری نمائندگی ہوتی تو وہا ں ہماری آواز اٹھائی جاتی



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…