پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

چین مستقبل میں گوادر میں کیا کرے گا؟بھارت کیوں خوفزدہ ہے؟سویڈن کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ،بڑادعویٰ کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد/سویڈن(آئی این پی)سویڈن کے معروف تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ(سپری) نے کہا ہے کہ چین کاسی پیک کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری پر انحصار کا مقصد پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک دیکھنا ہے ۔سپری کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا علمبردار منصوبہ پاکستان کو اپنی معیشت تیزی سے بڑھانے میں انتہائی مددگار ہوگا ۔

سی پیک منصوبہ کے خلاف بھارتی موقف کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہونا اور بحیرہ ہند میں چین کا بڑھتا اثرورسوخ بھارت کے تحفظات کا باعث ہے ۔بھارت میں اس نقطہ پر غور کیا جا رہا ہے کہ چین 1963سے کشمیر کے حوالے سے غیر جانبدار رہا ہے تاہم اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ چین کے معاشی اور سیکیورٹی مفادات خطے میں بڑھتے جا رہے ہیں ۔بھارت کبھی بھی علاقائی تنازعات میں چین کو مصالحت کار کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتا ۔سی پیک کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین سفارتی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے ۔بھارت سختی سے سی پیک کی مخالفت کرتا ہے جبکہ معاشی راہداری کسی بھی نئے تنازعہ کا پیش خیمہ نہیں ہے ۔ بھارت میں سی پیک کے حوالے سے حقیقی اور تصوراتی اعتراضات موجود ہیں ۔حقیقی خدشہ یہ ہے کہ بھارت تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر نہیں کرنا چاہتا ۔چین کی ان علاقوں میں سرگرمیاں کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر رہی ہیں ۔بھارت میں سی پیک کے حوالے سے تصوراتی اعتراض یہ ہے کہ چین بحیرہ ہند میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا رہا ہے اور خدشہ ہے کہ چین کسی بھی وقت علاقے میں تجارتی مرکز کو فوجی مقاصد کیلئے بھی استعمال کر سکتا ہے ۔ بھارت میں یہ خدشہ بھی ہے کہ چین گوادر کی بندرگاہ کو بھارت کی بحری سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے استعمال کرے گا جبکہ اس طرح چینی بحریہ کی موجودگی کو بھی وسعت ملے گی ۔

بھارت کو یہ خدشہ بھی ہے کہ سی پیک قلیل المدتی اور درمیانی مدت کا منصوبہ ہے جس سے پاکستان میں روزگار کے بے تحاشا مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی شرح نمو کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ مستقبل میں علاقائی توازن چین کے حق میں ہوگا اور بھارتی جیوپولیٹیکل رسائی محدود ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…