پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا سلسلہ دستک دینے کو تیار،حکومت نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 3  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) محکمہ موسمیا ت کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے۔جمعہ سے اتوار تک بلوچستان ، خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش جبکہ کوئٹہ، ژوب، مری، گلیات اور قلات ڈویڑن کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر پڑی سفید دوشالہ اور چوٹیوں کو چھو کر آتی یخ بستہ ہوائیں سردی کی شدت میں کمی نہیں ہونے دے رہیں۔ لوئر دیر میں گزشتہ 3 دنوں سے موسم صاف ہونے کے باوجود شدید سردی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں حالیہ برف باری سے تا حال رابطہ سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر چترال سے تقریبا ڈھائی سو کلومیٹر دور بروغل نامی گاؤں میں شدید برفباری سے زمینی راستے بند ہو گئے۔چودہ سو گھروں پر مشتمل گاؤں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں سورج آب و تاب سے چمک رہا ہے جبکہ شہر قائد میں موسم خشک اور سرد ہے موسم کا حال بتانے والوں نے رات کے وقت اوس پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…