پشاور(این این آئی) گولین گول اور بروغل میں گلیشئر پھٹنے کا خدشہ ۔ محکمہ موسمیات نے مقامی افراد اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں،خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں جمعے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سب سے زیادہ بارشین سے چترال کے علاقے گولین گول اور بروغل میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں جمعہ کے روز سے بارشیں شروع ہونگی سب سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی چترال میں کی گئی ہے۔۔ جس میں گولین گول اور بروغل میں گلیشئر پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات کی مقامی افراد اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ مقامی آبادی کو خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے انتظامیہ کو الرٹ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔ بروغل کے علاقے میں اب تک پانچ فٹ تک برف گرچکی ہے۔