سنجے دت نے کس عمر رسیدہ اداکارہ سے شادی کر لی؟

3  فروری‬‮  2017

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال ریکھا کی زندگی پر لکھی گئی یاسر عثمان کی کتاب ” ریکھا، دی ان ٹولڈ سٹوری“ (ریکھا کی ان کہی داستان) میں ان کے کئی افئیرز کا تذکرہ کیا گیا ہے لیکن اب لہریں ریٹرو نامی رسالے نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن سے بریک اپ کے بعد ریکھا نے چھپ کر سنجے دت سے شادی کرلی تھی۔

رسالے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک فلم میں ریکھا سنجے دت کی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں، ان دنوں ریکھا کا امیتابھ بچن کے ساتھ افیئر میڈیا کی زینت بنا ہوا تھا لیکن جیا بچن کی وجہ سے یہ کہانی ہیپی اینڈنگ حاصل نہ کرسکی، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سنجو بابا اور ریکھا ایک دوسرے کے قریب آگئے اور فلم ریلیز ہونے کے بعد دونوں نے چپکے سے شادی کرلی اور کئی ہفتے ممبئی سے غائب رہے۔جب یہ خبر سنجے دت کے والد سنیل دت تک پہنچی تو وہ بہت برہم ہوئے اور اپنے بیٹے کو ڈھونڈ نکالا ۔سنیل دت نے فوری طور پر اپنے بیٹے کی شادی رچا شرما سے کردی۔ رچا شرما سے سنجے دت کی شادی 1987 میں ہوئی جو1996 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ دوسری جانب اداکارہ ریکھا نے متعدد باردل ٹوٹنے پر 1990 میں ممبئی کے کاروباری شخص مکیش اگر وال سے شادی کرلی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد 1991 میں ان کے شوہر نے خود کشی کرلی تھی ۔ واضح رہے کہ اداکارہ ریکھا عمر میں سنجے دت سے پانچ سال بڑی ہیں لیکن دونوں میں ان دنوں جذباتی وابستگی تھی۔ریکھا نے ایک بار اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے امیتابھ بچن کو جلانے کیلئے سنجے دت سے افیئر کیا تھا، دونوں کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت تو بنیں لیکن ان کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی اور نہ ہی فریقین نے اس حوالے سے کبھی کوئی گفتگو کی تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…