لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے 7اسلامی ممالک کے باشندوں پرپابندی کوایک غلط فیصلہ قراردیتے ہوئے اس پرسخت تنقید کی ہے
۔جمائمہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرایک پیغام میں کہاہے کہ امریکہ میں ہونے والی دہشتگردی سے مرنے والے افراد کاذمہ دارمسلمانوں کونہیں قراردیاجاسکتاہے ۔انہوں نے مزیدلکھاکہ امریکہ میں دہشتگردی سے زیادہ لوگوں کی موت مسلح بچوں کی مختلف کارروائیوں کی وجہ سے ہوتی ہے ۔جمائمہ خان کاکہناتھاکہ امریکہ کے اس فیصلے کے اثرات نہایت خطرناک ہونگے ۔




















































