پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ملک بھر کے مدارس کے لیے ترغیبی پیکیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی صدارت میں اسلام آباد میں اہم اجلاس ہو ا ، اجلاس میں وفاقی وزیرمذہبی امور، وزیرتعلیم اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے،

اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے معاملات زیر غور لائے گئے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تمام دینی مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا ، ملک بھر کے مدارس کے لیے ترغیبی پیکیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دینی مدارس میں اصلاحات کے لیے وفاق المدارس اور دینی اسکالرزسے بھی مشاورت کی جائیگی اور دینی مدارس میں ٹیکنیکل علوم،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی قوم کے بیٹے اوربیٹیاں ہیں،دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کوبھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…